13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8
سندھ میں بارش کا سلسلہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا عارف محمود
اے آر وائی - کراچی: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات عارف محمود نے کہاہے کہ سندھ میں بارش کا سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی چوبیس گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ یہ با ت انھوں نے کہ اے آر وائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔
کراچی میں بھی رات سے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹھی، ڈیپلو،بدین،ٹھٹھہ،ٹنڈوم آدم،ٹنڈوالہٰ یارسمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مٹھی میں اب تک تین سو بیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔