تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

حکومت بارش سے متاثرہ علاقوں میں ٹھوس اقدامات کرے ایم کیوایم

اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر میں جاری مون سون کی بارشوں سے ہونے نقصانات پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ بارش سے متاثرہ افراد کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں ۔



رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعطم یوسف رضاگیلانی، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بارشوں سے متاثرہ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے فوری طو پر اقدامات کریں اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کیے جائے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.