13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8
پشاور دھماکے: الطاف حسین کا اظہار مذمت
اے آر وائی - لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور خود کش بم دھماکوں کے ذریعے معصوم عوام کو خاک و خون میں نہلایا جارہا ہے اور جو سفاک دہشت گرد معصوم و بے گناہ لوگوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔