تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9

نوازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات

اے آر وائی - راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے مرکزی ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو منانے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیاں ہونے والی اس اچانک ملاقات میں میاں نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کی خیریت دریافت کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی میں ہونے والے اہم فیصلوں سمیت نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔



زرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیاں ہونے والی اس ملاقات میں اہم پیش رفت نہ ہو سکی ۔ میاں نواز شریف ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر فیض آباد میں واقع چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.