13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
فراڈ کیس: انجم عقیل سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
اے آر وائی - راولپنڈی: راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے انجم عقیل سمیت چارملزمان کی جعلی چیک فراڈ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دودولاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل میں عبوری ضمانت میں سات ستمبر تک کی توسیع کردی ہے۔ سماعت کےدوران انجم عقیل کے شریک ملزم لئیق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔جبکہ انجم عقیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ۔ انجم عقیل کی فراڈ کے مقدمے سمیت دومقدمات میں ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔