13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
پنجاب اسمبلی کااجلاس،ایوان مچھلی بازاربن گیا
اے آر وائی - لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزینشن کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد پیش نہ ہوسکی۔ اجلاس کی بحث کے دوران اپوزیشن او سرکاری اراکین کے درمیان بحث۔پنجاب اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرتی رہی ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلا س دو گھنٹے سےبھی کم عرصے جاری رہ سکا۔ کسی ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکی ۔جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے مطالبے پر اپوزیشن اور سرکاری اراکین میں بحث جاری رہی۔ق لیگ کے لیڈر ظہیر الدین نے احتجاج کیا۔