13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
پیپلزپارٹی کرپشن چھپانےکےلیےپنجاب توڑنا چاہتی ہے،رانا ثناء
اے آر وائی - لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار کی خاطر ملک توڑا اب کرپشن چھپانے کے لیے پنجاب توڑنا چاہتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کی شرارتوں ،فردوس عاشق کی اوٹ پٹانگ باتوں اور راجہ ریاض کی بونگیوں سے نیا صوبہ نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہاکہ نئے صوبے کے لیے پہلے پارلیمنٹ میں قرار داد منظور ہو گی پھر متعلقہ اسمبلی میں۔ نئے صوبوں کا قیام سنجیدہ معاملہ ہے قومی کمشن بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ق لیگ کرپشن میں پیپلزپارٹی کی اتحادی ہے اور صوبوں کے نئے شوشے میں بھی اتحادی ہے۔