تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9

کمشنری نظام بہتر اور شہری نظام لوٹ مار ہے، پیرپگارا

اے آر وائی - کراچی: مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام بہتر اور شہری نظام میں لوٹ مار ہے۔ کراچی میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی اور جسقم کے رہنما جلال محمو د شاہ اور بشیر قریشی نے کنگری ہاوٴس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔ اورکمشنری نظام کے خلاف قوم پرستوں کی ہڑتال اور احتجاج کے حوالے سے آگاہ کیا۔



پیر پگارا نے صحافیوں کیسوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری پالیسی سندھ کی بھلائی میں تبدیل ہوئی کیونکہ میں مفاد پرست ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے پیدائشی قلا باز ہیں اور آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا نہیں چاہئے۔ پیر پگارا کا کہناتھا کہ ہڑتال سے قوم کو نقصان ہوتا ہے تاہم احتجاج کسی بھی جگہ اورکہیں بھی کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.