13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
رکن پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی کی ڈگری جعلی قرار
اے آر وائی - اسلام آباد: جعلی اور غیر مستند ڈگریوں کے کیسز کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی رکن سیدہ ماجدہ زیدی کی ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں سینیٹر اسراراللہ زہری،رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کے جعلی ڈگریوں کے کیسز کی سماعت کی گئی۔ماجدہ زیدی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا۔