تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

خیبرایجنسی:مکان میں بم پھٹنے سے3خواتین2بچے جاں بحق

اے آر وائی - باڑہ : خیبر ایجنسی کے علاقے تیرہ ضیاء الدین مکان میں نصب شدہ بم پھٹنے سے 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق 1 بچی زخمی۔ مکان میں شدد ت پسندوں کی جانب سے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹنے سے 3 خواتین اور دو بچے جاں بحق ایک بچی زخمی۔



تحصیل باڑہ کا دور علاقہ تیرہ ضیاء الدین میں شدد پسندوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے باعث وخاخیل لشکر کے کمانڈ شاجی کے مکان کو خالی کیا گیا تھا جس کو شدد پسندوں نے بارودی بم نصب کر دیئے۔ امن قائم ہوتے ہی اس مکان میں مکین دوبارہ آباد ہونے کے لیے واپس آئے اور جیسے ہر سامان رکھ رہے تھے کہ اس دوران پہلے سے نصب شدہ بم اچانک پھٹ گیا۔ 3 خواتین اور دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.