13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
آئندہ ہونے والےانتخابات میں حصہ ضرور لوں گا،پرویز مشرف
اے آر وائی - لاہور : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں آئندہ ہونے والےانتخابات میں حصہ ضرور لینگے۔ لاہور میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کے اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران اپنے ویڈیو ریکارڈ پیغام میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ذہین ہیں اور انہیں صرف اسی مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے کہ سب سے پہلے پاکستان۔
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اور وہ پاکستان کے غریب عوام کے لیے تن من دھن کی بازی تک لگا دینگے۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کرنے والے حکمرانوں نے عوام سے یہ تینوں چیزیں چھین لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی لائی گئی اصلاحات کو ختم نہ کیا جاتا تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہتا۔