13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
سندھ صورتحال پرتمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ لیکرچلنےکافیصلہ
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزرا کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی صورتحال پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ وزرا کے علاوہ ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا مخدوم امین فہیم، عبدالحفیظ شیخ، رحمان ملک، مولا بخش چانڈیو، غوث بخش مہر ، سید خورشید شاہ، نوید قمر، ڈاکٹر عاصم حسین اور فردوس عاشق نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر کمیشنریٹ نظام کے خاتمے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر صدر مملکت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ اس اقدام سے پیپلز پارٹی کی اندرون سندھ پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ صدر مملکت نے پارٹی وزرا کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں ان کے تحفظات دو ر کیے جائیں گے۔