تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

مسلم لیگ ن اورہم خیال کےدرمیان اتحاد بنانے پراتفاق

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ہم خیال گروپ کے درمیان الائنس بنانے پراتفاق ہوگیا ہے اسلام آباد میں سنیٹراسحاق ڈار، سرتاج عزیز اوراقبال ظفرجھگڑاپرمشتمل ن لیگ کے وفد نے مسلم لیگ ہم خیال کے سلیم سیف اللہ ،ہمایوں اختراورغفارقریشی سے مزاکرات کئے جن میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملکی سیاست کے حوالے سے اتحاد کے زریعے مشترکہ اقدامات کرنے پراتفاق کیاگیا ۔



ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلے دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ کوششیں کرنے پراتفاق ہوا ہے انحوں نے کہا کہ دیگر لیگی دھڑوں سے رابطے کیلئے طریقہ کاروضع کیا جائے گا۔



سنیٹرسلیم سیف اللہ نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑوں کااتحادان کی دلی خواہش ہے مسلم لیگ ق کے علاوہ دیگرلیگی دھڑوں سے رابطے کئے جائِن گے سنیٹراسحاق ڈارنے کہا کہ مسلم لیگ اتحاد ایک مثبت پیش رفت ہے لیگی دھڑوں کالائنس کوئی انتخابی الائنس نہیں ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی اس الائنس سے ملکی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.