13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
وزیراعظم اورچوہدری شجاعت کی صدرسےملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت کی ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اورمسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت اورصدرزرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوراتحادی جماعتوں سے متعلق امورپرغوروخوض کیاگیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے صدرزرداری کواس موقع پراپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے اورسعودی قیاد ت سے ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔