تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

ظفر قریشی کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری

اے آر وائی - اسلام آباد : حکومت نے این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسرظفر قریشی کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے ظفرقریشی نے اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا۔



ظفر قریشی این آئی سی ایل کیس میں اراضی کی خریداری میں ضابطے کی خلاف ورزی اورچھ ارب روپے کے غبن کے معاملے کی تفتیش کررہے تھے ان کی تحقیقات کے مطابق اس کیس میں چوہدری مونس الہی اورامین فہیم کے نام بھی شامل ہیں حکومت نے تحقیقات کے دوران ہی ظفرقریشی کاتبادلہ پولیس فاؤنڈیشن میں کردیاتھا سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ انھیں واپس ایف آئی اے میں تعینات کیا جائے حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے ان کاتبادلہ واپس ایف آئی اے میں کردیا۔ لیکن اگلے ہی روز سیاسی بیان بازی کاالزام عائد کرتے ہوئے انھیں معطل کردیا ۔



سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اس مقدمہ کی تفتیش دوبارہ سونپ دی عدالت نے ظفر قریشی کو این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.