تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10

مذہبی ہم آہنگی بابائے قوم کی بصیرت کےعین مطابق ہے،صدرزرداری

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کافروغ حکومت کی اولین ترجیح اوربابائے قوم کی بصیرت کے عین مطابق ہے۔ ایوان صدرمیں اقلیتوں کے دن کے موقع پرخصوصی تقریب سے خطاب میں صدرزرداری کاکہنا تھا کہ حکومت اقلیتوں کےحقوق کوہرقیمت پریقینی بنائےگی ۔انھیں قومی دھارے میں شمولیت کابھرپورموقع دیا جارہا ہے۔



صدرنے کہا کہ آج کادن اس بات کاغماز ہے کہ اقلیتوں کودرپیش مسائل کاازالہ کیاجائے۔ صدر نے امیدظاہر کی کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد صوبے ،اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنائیں گے۔صدر نےکہاکہ عالمی سطح پربھی مختلف مذہب میں ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کو کسی بھی مذہب کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عوام ایسے منفی عناصر کیخلاف یکجاہوجائیں جوقوانین کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.