13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
فاٹا میں موجود دشمن کراچی کا امن خراب کررہے ہیں،رحمان ملک
اے آر وائی - اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مغربی بارڈر کی صورتحال کو کراچی کی صورتحال سے الگ نہیں کرسکتے ۔ فاٹا میں موجود دشمن کراچی کا امن وامان خراب کررہے ہیں۔ علماء دہشت گردی کی مذمت کریں ۔
قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انھوں نےکہا کہ یہ چوتھا واقعہ ہے کہ کسی خاتون کو خودکش حملے میں استعمال کیا گیا ہے۔