تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11

ملتان سےاسلام آبادآنےوالی پروازکی ہنگامی لینڈنگ،5مسافرزخمی

اے آر وائی - اسلام آباد: ملتان سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارلیا۔ تاہم پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔



علاور ازیں ابو ظہبی سے پشاور جانے والی پروازکو کپتان نے ڈیوٹی آور ختم ہونے کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 218کے کپتان کے مطابق ڈیوٹی آورز ختم ہونے کے بعد سیفٹی رول کی خلاف ورزی پر پرواز نہیں لے جاسکتے۔



قومی ائرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پرواز کو لاہور اتارا گیا ہے اور پرواز دوگھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنے منزل مقصود کیلئے روانہ ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق کپتان اور کرو کے منع کرنے پر انتظامیہ نے نئے کرو کو لاہور طلب کرلیا ہے جو کہ پرواز کو لے کر پشاور روانہ ہوگا ۔



دوسری جانب پرواز میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو لاہور ائرپورٹ کے لاؤنچ میں منتقل کردیا ہے جہاں پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.