13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:12
تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی
اے آر وائی - راولپنڈی: بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہوناشروع ہوگئی ہے اور منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف11فٹ رہ گئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 233800کیوسک اور اخراج 120000کیوسک ہے جبکہ منگلاڈیم میں پانی کی آمد 27300کیوسک اور اخراج 15000کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 149فٹ بلندہوکر 1517فٹ ہوگئی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 159فٹ بلند ہو کر 1199فٹ ہوگئی ہے جس کے بعد منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش صرف گیارہ فٹ رہ گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے ڈیم اسی ماہ پانی سے بھر جائیں گے۔