تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:12

لاہور، ڈیوٹی آورز ختم ہونے پر کپتان کا جہاز اڑانے سے انکار

اے آر وائی - لاہور: ابو ظہبی سے پشاور جانے والی پروازکو کپتان نے ڈیوٹی آور ختم ہونے کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا۔ ابو ظہبی سے پشاور جانے والی پروازکو کپتان نے ڈیوٹی آور ختم ہونے کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا۔



پی آئی اے کی پرواز پی کے 218کے کپتان کے مطابق ڈیوٹی آورز ختم ہونے کے بعد سیفٹی رول کے مطابق وہ پرواز نہیں لے جاسکتے۔ قومی ائرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پرواز کو لاہور اتارا گیا ہے اور پرواز دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزل مقصود کے لیے روانہ ہوگی۔



ذرائع کے مطابق کپتان اور عملے کے منع کرنے پر انتظامیہ نے نئے عملے کو لاہور طلب کرلیا ہے جو پرواز کو لے کر پشاور روانہ ہوگا۔ دوسری جانب متاثرہ مسافروں کو لاہور ائرپورٹ کے لاوٴنچ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.