تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13

کراچی کوعلیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے

اے آر وائی - لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا اور کراچی کو بھی علیحدگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صدراوروزیر اعظم سمیت حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کراچی میں خون کی ہولی جاری ہے،حکمران عوام کے بجائے اقتدار کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کا بینہ کے اجلاس منعقد کرنے سے بلوچوں کی شکایات دور نہیں ہوں گی، ان کے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ پاکستان کا دشمن اور چینی انجینئروں کے اغوا میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ قوم 64واں یوم آزادی مناتے ہوئے امریکہ اور اس کے حواریوں سے نجات حاصل کرنے کا عہد کرے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.