13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13
امریکی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے ایبٹ آپریشن کے حوالے سے گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے کے ساتھ پاکستان کے اندر امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر عائد این او سی کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔