13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14
کوئٹہ چھاؤنی میں نامعلوم سمت سے6 راکٹ فائر،اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم سمیت سے چھ راکٹ فائر کئے گئے، جن کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔۔ تین راکٹ چھاؤنی، دو نواں کلی اور ایک نامعلوم مقام پر گرا پولیس حکام کے مطابق شہر میں افطاری کے وقت نامعلوم مقام سے چھ راکٹ داغے گئے۔ تین راکٹ چھاؤنی میں انفنٹری اسکول، موسٰی اسٹیڈیم اور چلتن چوک کے قریب گرے۔ دو راکٹ نواں کلی اور ایک نامعلوم مقام پر گرا۔
راکٹ گرنے سے دو دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ راکٹ گرنے کے بعد چھاؤنی کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔