تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14

لاہور سے امریکی شہری کو اغوا کرلیا گیا، ضلع بھر کی ناکہ بندی

اے آر وائی - لاہور: لاہور کےعلاقے ماڈل ٹاؤن سے بارہ افراد امریکی ناشندے کو ایک گھر سے اغواء کرکے لے گئے ۔ نامعلوم افراد نے یہ کارروائی رات گئے کی ۔ بارہ سے پندرہ افراد امریکی شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے اغوا کرکے لے گئے۔



اطلاع پراعلٰی پولیس افسران پہنچ گئے۔ سی سی پی او لاہور کے احکامات پر پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی ہے۔ پولیس داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے امریکی قونصل خانے نےاپنے شہریوں کو نقل حرکت محدود کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.