13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14
جی ایچ کیوحملہ: دو فوجیوں اور 5 سویلین کا کورٹ مارشل
اے آر وائی - راولپنڈی: دوہزار نو میں جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں دو فوجی اہلکاروں اور پانچ سویلین کو سزائیں سنا دی گئی ہیں ،سپاہی عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت جبکہ عمران صادق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملے کے مقدمے کا فیصلہ فیلڈ کورٹ مارشل نے گزشتہ روز شام کو سنایا۔ فوجی عدالت کے فیصلے کے مطابق سپاہی عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو دو لاکھ جبکہ دوسرے اہلکار عمران صادق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
پانچ سویلین میں سے تین خالق رحمان، محمد عثمان، واجد علی کو عمر قید جبکہ محمد عدنان اور طاہرشفیق کو دس اور سات سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سویلین کو حملہ آوروں کی اہداف کی نشاندہی کرانے اور ان کی مدد کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔