تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14

سیلاب زدگان کی امداد کے1 لاکھ35ہزار پاؤنڈ خردبرد ہوئے،آکسفام

اے آر وائی - لندن: برطانوی امدادی ادارے آکسفام نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دو پروجیکٹس میں ایک لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈ کی خرد برد کی گئی، کنٹری ڈائریکٹر نیوا خان کہتے ہیں کہ رقم ہڑپ کرکے سیلاب زدگان کے موں سے نوالا چھینا گیا، پیسہ پیسہ وصول کرینگے۔



برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت ہواکہ دوہزار دس اور گیارہ کے دوران سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چلنے والے دو پروجیکٹس شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں ٹرانسپورٹ اور آپریشن کے اخراجات میں خرد برد کی گئی۔ کرایوں اور دیگر اخراجات کے مدد میں دئیے جانے والے چیکس میں تبدیلی کئی۔ اور امدادی ادارے کی امدادی رقم کے ایک لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈ ہڑپ کئے گئے۔



اخبار کے مطابق ان پروجیکٹس کی نگرانی ایک پاکستانی کمپنی کررہی تھی۔ جو آکسفام کے ساتھ کام کررہی تھی۔ آکسفام کی کنٹری ڈائریکٹر نیوا خان نے اخبار کو بتایا کہ امدادی ادارے کی پالیسی ہے کہ کرپشن کیلئے کوئی رعایت نہیٕں سیلاب زدگان کی امداد کا ایک پیسہ بھی ضایع نہیں ہونے دیا جائیگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.