تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

جوڈیشل کمیشن: سات ایڈیشنل ججزکومستقل کیے جانے کی منظوری

اے آر وائی - اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن میں لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججزکومستقل کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ جن میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صغیراحمد قادری، خواجہ امتیاز قاسم خان شامل ہیں جبکہ پشاور ہائی کورٹ ججز میں جسٹس فتح الد ین، جسٹس مظہرعالم، جسٹس عطا اللہ اور جسٹس سفیح احمد شامل ہیں۔



اجلاس چیف جسٹس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پشاور اور لاہور کے چیف جسٹس، وفاقی وزیرقانون، صوبائی وزیر قانون، صوبائی چیف جسٹس، اٹارنی جنرل اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی سفارشا ت حتمی منظو ری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.