تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:22

پاکستان میں جتنے صوبے بنیں ہم تیار ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

اے آر وائی - بہاولپور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی نئے صوبے بنانے پّڑے ہم تیار ہین لیکن اس کے لیے بنیاد پنجاب نہیں پاکستان ہونا چاہیے۔



بہاولپور میں نواز شریف فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں جنوبی پنجاب سے صدر اور وزیر اعطم بنے لیکن ترقیاتی کام نہ کیے گئے اور اب وہی سرائیکی صوبہ کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے عوام کا پیسہ لوٹ کر سوئس بنکوں میں جمع کروا دیا ہے۔



اب سرائیکی صوبہ کی بات کر کے سرائیکی صوبہ اور بہاولپور کو بھی لوٹا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے اکابرین کا کمیشن بنایا جائے جو نئے صوبوں کی پانی کی تقسیم ،اخراجات اور این ایف سی ایوارڈز کے بارے میں فیصلہ کرے۔خادم اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔اسکے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔اور مجھے عوامی خدمت سے روکا جا رہا ہے لیکن روکنے والوں سن لو کہ پاکستان پر شہباز شریف کی سو جانیں بھی قربان ہیں ان کا کہنا تھا کہ نندھی پور پراجیکٹ کے اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں اور مشینری کراچی میں پڑی ہے۔اگر یہ منصوبہ جاری رہتا تو ہر گھر روشن ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.