تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:28

وزیراعظم گیلانی سے امریکی سینیٹر جان مکین کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم گیلانی سے امریکی سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، دہشت گردی کی جنگ سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔مک کین نے پاکستان میں امریکی شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر بھی بات کی۔



ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں،پاکستان پر امن افغانستان چاہتا ہے۔ ایک خوشحال ، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی، اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا مستقبل میں بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔



جان مکین نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفاتکاروں کی نقل و حرکت پر این او سی کی پابندی ختم کی جائے اور امریکی سفارتکاروں کو ملک بھر میں آزادانہ آنے اور جانے کی آزادی دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.