تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:37

ایم کیو ایم کے وفد کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات

اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ہڑتال سے حکومت کی رٹ ختم ہوگی ۔ بلدیاتی نظام کے تنازعہ کو حل کرنے کا فائدہ مہاجرکو پہنچےگا۔



ایم کیوایم کے چار رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بابر غوری نے پیر پگارا کو دعوت افطار کا دعوت نامہ پیش کیا جسےانہوں نے قبول کرتے ہوئے کڑک جیلی کی فرمائش کردی ۔پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو دارلخلافہ واپس دیا جائے۔بابر غوری کا کہنا تھا کہ پیر پگارا کے مشورے پر سنجیدگی سے غور کرینگے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی پالیسی واضح ہے کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.