13 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:14
این آئی سی ایل کیس:ظفرقریشی ایف آئی اےدفترمیں داخل نہ ہوسکے
اے آر وائی - لاہور : این آئی سی ایل فراڈ کیس کے تفتیشی آفسر ایڈیشنل ڈی جی ظفر قریشی کو لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں داخلے سے روک دیا گیا جس پر وہ واپس چلے گئے ۔
ظفر قریشی جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر دوبارہ ا ین آئی سی ایل کیس کا تفتیشی آفسر مقرر کیا گیا ہے انہیں لاہور ایف آئی اے بلڈنگ آمد پر نہ صرف دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا بلکہ ایف آئی اے بلڈنگ میں بم کی جھوٹی افواہ بھی پھیلا دی گئی ۔
ظفر قریشی جب آج صبح این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کے لیے ایف آئی اے بلڈنگ پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے اہلکاروں نے انکے ساتھ بدتمیزی کی دھکے دئیے اور بلڈنگ کا دروازہ بھی بند کردیا گیا ۔ وقوعہ کے بعد ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی واپس چلے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر قریشی کے ساتھ یہ معاملہ حکومتی ایما پر برتا گیا ہے اور ایف آئی اے بلڈنگ میں بم کی جھوٹی افواہ کاڈرامہ بھی رچایا گیا ۔ تاہم اس سلسلے میں اہم ادارے نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا بم کی افواہ صرف ظفر قریشی کو این آئی سی ایل کیس سے دور رکھنے کی سازش تھی یا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے۔