تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:34

پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل: انجم عقیل ضمانت پر رہا

اے آر وائی - لاہور : پولیس فاوؤنڈیشن اراضی اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ضمانت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔



انجم عقیل کی پولیس حراست سے فرار اور دہشت گردی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو روز قبل ضمانت منظور کی تھی تاہم رہائی کے کاغذات درست طور پر تیار نہ ہونے کے باعث انہیں آج اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔ اس موقع پر انجم عقیل کے حامیوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی ۔



میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجم عقیل نے کہا کہ انہیں سازش کے تحت مقدمات میں الجھایا گیا۔ وہ بہت جلد ان سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.