تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43

پے اے سی میں تمام فیصلے قومی مفاد میں کیئے،نثار علی خان

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تمام فیصلے قومی مفاد میں کئے اور قومی خزانے کو ایک پندرہ ارب روپے واپس دلائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے احتساب کو قومی فریضہ سمجھا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پینتیس سال پرانا حساب دیا گیا تھا جسے کلیئر کرنا تھا۔ ہم سے پہلے کسی کمیٹی نے کوئی ایک رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش نہیں کی ہم نے تین رپورٹ دے چکے اور چھ تیار ہیں۔ میں چاہتا تو حکومت کو مشکل میں ڈال سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا حکومت ہمارے کام میں روڑے اٹکارہی ہے۔ میں کمیٹی چھوڑنا چاہتا تھا لیکن میری قیادت نے مجھ کو ایسا کرنے سے روک دیا۔ زرداری کی حکومت مشرف کے مقابلے میں بڑا عذاب لگتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.