13 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:41
ملکی چہرہ مسخ ہوا،پاکستان کا اصل چہرہ واپس لاسکتے ہیں، نواز
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں ایک تصویری نمائش سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری کچھ باتوں کی وجہ سے ملک کا خوبصورت چہرہ مسخ ہوچکا ہے اور پاکستان کا اصل چہرہ واپس لاسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے محنت اور جدوجہد اور عزم و ہمت کی ضرورت ہے۔