13 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:38
سندھ میں قوم پرستوں کی ہڑتال،9افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی : سندھی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کمشنری نظام کےخاتمے کےخلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی گئی جس کے دوران مختلف واقعات میں نوافراد جاں بحق اور بیس گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
ہڑتال کے دوران کراچی سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں کاروبار ، ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز بند رہے،کراچی میں مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کی ریلی پر اس وقت فائرنگ ہوئی جب ریلی یونیورسٹی روڈ سے راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب پہنچی۔
قوم پرست رہنماوں کاکہنا تھا کہ ہڑتال کے دوران دو کارکن جاں بحق ، پندرہ زخمی اور سینکروں گرفتار ہوئے۔قوم پرستوں نے اکیس اگست کوکراچی میں سندھ یکجہتی کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔