13 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:23
آج64واں یوم آزادی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے
اے آر وائی - کراچی : اہل وطن کو جشن آزادی مبارک۔ پاکستان کا چونسٹھواں یوم آزادی مِلّی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں جشن کا سماں۔
کاپستان کے پانچوں صوبوں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جن میں آزادی کی اہمیت کا اجاگر کیا جا رہا ہے اسلام آباد میں جشن آزادی کے مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کسی کی بالا دستی قبول ہے نہ کسی کے لیے خطرہ بننا چاہتے ہیں۔
کاکول ملٹری اکیڈمی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملکی سلامتی کی جدوجہد میں قربانیوں پر عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔