13 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:50
عالم شیر خان نیازی کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور
اے آر وائی - میانوالی : تحریک پاکستان کے دوران سر کر م خدمات سر انجام دینے والے اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے یونین جیک اتار کر پاکستانی پر چم لہرانے والے پچاسی سالہ عالم شیر خان نیازی قائد کے پاکستان میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔
اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں موت بیوی اور چار بچیوں کے ہمارہ زندگی کے دن گننے والا عالم شیر خان نیازی کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو انتالیس میں جب میانوالی میں مولانہ عبد الستار خان نیازی نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تو نوجوان ساتھیوں سمیت نہ صرف مسلم لیگ میں شامل ہو گئے بلکہ نیشنل گارڈ کے فرائض بھی سر انجام دئے ۔ قائد اعظم نے جب صوبہ سر حد کا دورہ کیا وہ ان کے ہمراہ عالم شیر کان نیازی نے بھی بطور نیشنل گارڈ اس کے دستے میں شامل تھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ آج بھی قائد کی دیس میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں اور سر چھپانے کیلئے جگہ نہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار مسلم لیگی حکمرانوں کو امداد کیلئے اپیل کر نے کے باوجود کو ئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ عالم شیر نیازی نے حکام عالیٰ سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔