14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:18
عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، آرمی چیف
اے آر وائی - کاکول : کاکول ملٹری اکیڈمی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملکی سلامتی کی جدوجہد میں قربانیوں پر عوام اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جشن آزادی کی پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،اندرونی اور بیرونی دشمن سے مقابلے کیلئے فوج عوام کے شانہ بشانہ ہے، جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ملک کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے، تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جوش و جذبے سے مقابلہ کیا جائے گا۔