14 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
ڈیرہ آلہ یار کے ہوٹل میں دھماکا ، 3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - جعفرآباد : ڈیرہ الہ یار کے ایک ہوٹل میں دھماکے میں تین افراد جاں بحق اورسترہ زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی اور جس میںمتعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد ہوٹل کے ایک کمرے میں رکھا گیا تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی پانچ کلو میٹر دور تک آواز سنی گئی ۔ دھماکے کے وقت 30 سے چالیس افراد کی ہوٹل میں موجودگی کی اطلاعات ہیں ۔