تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:49

خواب دہکھا ہے کہ ایم کیوایم جلدکابینہ کا حصہ بن جائیگی ،وسان

اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو اچانک اہک خواب دیکھا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جلدسندھ کابینہ کا حصہ بن جائے گی اور ایم کیو ایم کے دوست ایک بارپھر وزیر بن رہے ہیں ۔



وہ مزار قائد پر یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے رات اچانک ایک خواب آیا جو آنا نہیں تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگ وزیر بن رہے ہیں ۔ایم کیو ایم کی واپسی کی تاریخ کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراءکی واپسی عید تک نہیں بلکہ تین چار یا پانچ دن میں ہوسکتی ہے۔



منظور وسان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پچاس افراد گرفتار کئے جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور انیس ٹی ٹی پستول بررآمد ہوئیں، گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جن کی فہرست جاری کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.