تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:58

اکثریتی پارٹیاں 1971جیسا کھیل کھلنے سے باز رہیں، منور حسن

اے آر وائی - لاہور : امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اکثریتی پارٹیاں انیس سو اکہترجیساکھیل کھیلنے سے باز رہیں، اگر خدانخواستہ سقوط بلوچستان یا سقوط کراچی ہوا تو ذمہ دار فوج اور موجودہ حکمران ہوں گے۔



منصورہ لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی بنانے والے حکمرانوں نے قوم کو حقیقی آزادی سے محروم کردیا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لئے جماعت اسلامی کی گوا مریکہ گو تحریک جاری رہے گی۔ سید منور حسن نے کہا کہ جس نظریے کو شا ہ ولی اللہ ، شیخ سرہندی ، مولانا ابوالاعلٰی مودودی اور علامہ اقبال نے پروان چڑھایا پاکستان کا قیام اسی نظریے کی بنیاد پر ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.