23 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:24
کراچی :وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ،فوج نہ بلانے پر اتفاق
اے آر وائی - کراچی میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں فوج نہ بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شہر میں قیام امن کےلئے رینجرزاور پولیس پراعتمادکا اظیار کیاگیا۔اجلاس میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کا بھی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ سندھ منظور وسان ، قائم مقام ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی نے بھی شرکت کی۔