24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:25
ریلوے نےعیدالفطر پر چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا
اے آر وائی - پاکستان ریلوے نےعیدالفطر پر چار سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے27 اگست کو گیارہ بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی ۔ دوسری سپیشل ٹرین 28اگست کو کراچی سے لاہور کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے کے مطابق تیسری عید سپیشل ٹرین 28 اگست کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے بارہ بجے دن روانہ ہوگی جبکہ چوتھی اور آخری عید اسپیشل ٹرین 29 اگست کو گیارہ بجے پشاور کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔