24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:38
کراچی واقعات، اٹارنی جنرل اور آئی جی سندھ طلب
اے آر وائی - کراچی میں بد امنی و قتل و غارت گری کے واقعات کے بعد سپریم کورٹ نے از خودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور آئی جی سندھ کو26 اگست کو طلب کر لیا گیا ، از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دررکنی بینچ کرے گا ۔
مقدمہ کی باقاعدہ سماعت 26 اگست سے ہو گی ، عدالت نے چیف سیکریٹری سے کراچی میں ہونے والی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں اور زخمیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور کہا کہ بتایا جائے کہ روزانہ کی رپورٹس اور مقدمے کے اندراج کا ریکارڈ بھی دیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ بار کے صدور کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا ہے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل و غارت گری کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے ٹی وی چینلز سے کہا تھا کہ اس حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی فوٹیج ہے تو مہیا کی جائے ، فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد از خود نوٹس کی باقاعدہ سماعت کا دن 26 اگست مقررکیا گیا ہے ۔