24 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:33
کراچی میں ایک دن میں امن قائم کرنا ممکن نہیں،منظور وسان
اے آر وائی - اسلام آباد : سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتائج بر آ مد ہو رہے ہیں اور گذشتہ دو روز کے دوران آ ٹھ بھتہ خوروں سمیت گیارہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے ۔
اسلام آ باد میں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک دن میں امن قائم کرنا ممکن نہیں دن لگ سکتے ہیں ۔ جنوری سے اب تک ایک سو چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی وزیر داخلہ کے طور پر اپنے صوبے خصوصا کراچی شہر کی موجودہ صورتحال اور دیگر مسائل پر صدر مملکت
آ صف علی زرداری سے ملاقات کے لئے آ ئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب خواب دیکھنے کی بات ختم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس قیام امن کے لئے کام کر رہی ہے فوج کی ضرورت نہیں لیکن فوج دوسرا آ پشن ہے ۔