تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:42

متحارب گروپوں کاخاتمہ کیے بغیرٹارگٹ کلنگ ختم نہیں ہوگی

اے آر وائی - لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی سے متحارب گروپوں کا خاتمہ کیے بغیر ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے کراچی سمیت دیگر ملکی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔



لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالات کی کشیدگی کے باعث ملک دشمن قوتوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پرتشدد رویے کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی سولہ ستمبر کو ملک بھر میں سلامتی کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.