تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:25

حنیف عباسی کو رحمن ملک سے جان کا خطرہ

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو رحمن ملک سے جان کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔جس کی شکایت تھانے میں بھی درج کرادی گئی ہے۔



حنیف عباسی نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درخواست دی ہے کہ رحمان ملک اورایف آئی اے کےدوافسران کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ انھیں یا اہلخانہ کو نقصان پہنچا تو رحمان ملک ذمہ دار ہوں گے۔درخواست میں رحمان ملک،سجاد حیدر اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.