25 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
قاتلوں کو نشان عبرت بنانے تک کراچی میں امن نہیں ہوگا، شہباز
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو جب تک نشان عبرت نہیں بنایا جائے گا تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مسلم لیگی وکلاء کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات پر ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ قاتلوں کو عدالتی کٹہرے میں لانا اور عوام کو امن فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔