تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:18

سب سے زیادہ قتل کے واقعات پنجاب میں ہوئے ،رحمان ملک

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق سال دوہزار گیارہ میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات پنجاب اور اس کے بعد صوبہ سندھ میں ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سال دوہزار گیارہ 1963، دوہزار دس میں 4018افراد کو قتل کیا گیا جبکہ صوبہ سندھ میں سال دوہزار گیارہ میں 1152، دوہزار دس میں 2799 اور دوہزار نو میں 2356افراد کو قتل کیا گیا۔



سال دوہزار گیارہ میں ملک بھر میں قتل ہونے والوں کی تعداد 4049جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران قتل ہونیوالوں کی تعداد 25700ہے ،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رینجرز کو فری ہینڈ دیا گیا ہے وہ جہاں چاہے کارروائی کرسکتے ہیں ،گزشتہ چند کاروائیوں میں گرفتا رکے لیے افراد سے پتہ چلتا ہے کہ بھتہ خور منظم طریقے سے بھتہ کی پرچیاں تقسیم کررہے تھے جس میں بڑے گروہ کو پکڑا لیا گیا ہ۔



ان کا کہنا تھا ک آج قتل ہونیوا لے وکیل کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا،اس سے قبل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھتہ مافیا اور زبردستی فطرہ جمع کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور آئی بی پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، ایف آئی اے جعلی این آئی سی اور پاسپورٹ بنانے والے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کریگی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.