27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
شہبازتاثیر کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں، شہبازشریف
اے آر وائی - لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔
کراچی سے واپسی ہنگامی اجلاس میں انہوں نے آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کہ کہ شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہباز تاثیر سے متعلق انہیں لمحہ با لمحہ آگاہ رکھا جائے ،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔